ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) فرخ عتیق خان کامویشی سیل پوائنٹ کا دورہ
اوکاڑہ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) فرخ عتیق خان کا عیدالالضحیٰ کے سلسلہ میں رینالہ خورد میں قائم عید الالضحیٰ کے سلسلہ میں میونسپل کمیٹی کے زیر اہتمام مویشی سیل پوائنٹ کا دورہ اس موقع پر ان کے ہمراہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کامران بشیر ڈوگر اسسٹنٹ کمشنر رینالہ چوہدری ضیاء اللہ بھی موجود تھے ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) فرخ عتیق خان نے سیل پوائنٹ میں لائیو سٹاک، ہیلتھ، ریسکیو1122 سمیت دیگر کیمپس میں سہولیات کا جائزہ لیا انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی گائیڈ لائنز کے مطابق مویشی سیل پوائنٹ میں بیوپاریوں اور خریداروں کو سہولیات کی فراہمی کے لیے بہترین انتظامات بارے ہدایات جاری کیں مویشی سیل پوائنٹ میں قائم تمام متعلقہ اداروں کے کیمپس مکمل آپریشنل رکھے جائیں قربانی کے جانوروں کے لیے سایہ دار جگہہ، پانی سمیت دیگر سہولیات کا مناسب بندوبست کیا جائے۔