کرپٹ پٹواری کی عوام کے کمرشل پلاٹوں کی زرعی زمین سے ردوبدل
کرپٹ پٹواری کی عوام کے کمرشل پلاٹوں کی زرعی زمین سے ردوبدل
اوکاڑہ ( مزمل جوئیہ ) کرپٹ پٹواری کی عوام کے کمرشل پلاٹوں کی زرعی زمین سے ردوبدل،متاثرہ لوگ سراپا احتجاج، ڈی سی اوکاڑہ پٹواری کے خلاف کارروائی کا مطالبہ ،تفصیلات کے مطابق نول پلاٹ میں کرپٹ پٹواری گلزار احمد اپنے منشی محمد یوسف جعلی پٹواری محکمہ مال کے افسران سے ملی بھگت کر کے عوام کا خون چوسنے لگا۔ پٹواری اور منشی با اثر لوگوں کے ساتھ ساز باز ہو کر عام لوگوں کی کھیوٹ تبدیل کر کے جن لوگوں کی زمین روڑ پر اور کمرشل ہے اسے زرعی زمین کی طرف دھکیل دیتا ہے کرپٹ پٹواری سائلین سے کہتا ہے کہ اسے بڑے افسران کا آشیرباد حاصل ہے کوئی اس کا کچھ نہیں بگاڑ سکتا، کرپٹ پٹواری اور اسکا منشی غریبوں پر ظلم کر کے کروڑوں پتی بن چکے ہیں۔ زیادہ تر پٹواری کا منشی محمد یوسف ہی دفتر کانو گو میں بیٹھ لوگوں کو بلاوجہ تنگ کر کے پیسے بٹورتا ہے کرپٹ پٹواری نے جن افراد کو لوگوں کی کمرشل زمین پر قبضہ کرایا ہوا ہے ان میں اصغر علی ارائیں، مقبول حسین نول، محمد شفیع منشی پیٹرول پمپ والا وغیرہ شامل ہے ان لوگوں نے غریبوں کے کمرشل پلاٹوں پر قبضہ کر چکے۔ متاثرہ خاندانوں نے اپنے بیوی، بچوں کے ہمراہ راوی پریس کلب کے سامنے احتجاج ریکارڈ کروایا متاثرہ خاندانوں نے ڈسٹرکٹ کلکٹر ذیشان حنیف اور وزیر اعلٰی پنجاب مریم نواز سے مطالبہ کیا ہے کہ کرپٹ پٹواری کے خلاف انکوائری کرائی جائے اور متاثرہ لوگوں کو میرٹ پر انکے کمرشل پلاٹوں کا قبضہ دلوایا جائے اور کرپٹ پٹواری کو نوکری سے برخاست کر کے پٹواری گلزار احمد اور اسکے منشی یوسف جعلی پٹواری کو سخت سزا سنائی جائے