جڑانوالہ شہر و گردونواح میں موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ہوشربا اضافہ
جڑانوالہ شہر و گردونواح میں موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ہوشربا اضافہ
جڑانوالہ(ارباب سکندر اعوان) شہر و گردونواح میں موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ہوشربا اضافہ،متعدد افراد اپنی موٹرسائیکلوں سے محروم پولیس چوروں کو پکڑنے کے لیے سرگرم تفصیلات کے مطابق شہر و گردو نواح میں موٹرسائیکل چوری کی آئے روز بڑھتی ہوئی وارداتوں پر شہری عدم تحفظ کا شکار ہو کر رہ گئے ہیں رواں ماہ میں متعدد افراد اپنی موٹر سائیکلوں سے محروم ہو گئے گزشتہ روز بھی تھانہ سٹی کی حدود فیصل آباد روڈ فیصل بینک کے باہر اعجاز کھوکھر نامی نوجوان نے اپنی نئی ہنڈا125 موٹر سائیکل کھڑی کی جسے کچھ ہی دیر بعد نامعلوم چور موٹر سائیکل کو اطمینان سے لے کر فرار ہو گیا سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نامعلوم چور نے کس مہارت سے موٹر سائیکل کا ہینڈل لاک کھولا اور اطمینان سے لے کر فرار ہو گیا دوسری طرف تھانہ صدر کے ایس ایچ او ریاض اٹھوال نے موٹر سائیکل چوری میں ملوث تین رکنی نثار گینگ کو گرفتار کرکے دوران تفتیش ملزمان سے چھ عدد موٹر سائیکل،نقدی اور اسلحہ بھی برآمد کر لیا نثار گینگ موٹر سائیکل چھیننے اور چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث نکلا جسے ریاض اٹھوال نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ڈرامائی انداز میں گرفتار کر لیا ملزمان کے قبضہ سے متعدد موبائل فون بھی برآمد ہوئے ایس پی عابد ظفر نے ایس ایچ او ریاض اٹھوال کی کارکردگی کو سراہا ہے شہریوں نے ایس پی سے اپیل کی ہے کہ تھانہ صدر کے ایس ایچ او کی طرز پر تھانہ سٹی میں بھی موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے