کرائمز
ٹھٹھہ:بدنام زمانہ آئس ڈیلر پولیس مقابلہ کے بعد گرفتار
ٹھٹہ(کرائمز پوائنٹ / مرید حسین باجوہ)منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری رکھتے ہوئی ٹھٹہ پولیس کی اہم کامیابی۔آئس، چرس اور ہیروئن کا ڈیلر بدنام منشیات فروش ملزم پولیس مقابلے کے دوران زخمی حالت میں گرفتار،تھانہ ٹھٹہ کی حدود ٹھٹہ بائی پاس کےقریب بگھاڑ موری لنک روڈ پر پولیس اور ملزمان میں فائرنگ کا تبادلے میں 1 ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا، جس کی شناخت رسول بخش عرف رسولی ولد جمن ملاح سے ہوئی۔،ابتداعی تفتیش کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ملزم کے قبضے سے 2 کلو چرس اور جرائم میں استعمال کیا گیا پسٹل بھی برآمد کرلیا گیا ہے، گرفتار ملزم ٹھٹہ شہر سمیت ضلع ٹھٹہ کے مختلف علاقوں میں آئس، چرس، ہیروئن فروشی میں ملوث ہے۔