لاڑکانہ : پولیس مقابلہ،ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
لاڑکانہ : پولیس مقابلہ،ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
لاڑکانہ(بیورورپورٹ ) پولیس مقابلہ،ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار،اسلحہ اور موثر سائیکل برآمد،تھانہ آریجا کی حدود میں گشت پر معمور پولیس اور آریجا لنک روڈ پر واردات کی نیت سے کھڑے ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ،دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں اسلحہ اور موٹر سائیکل سمیت گرفتار،زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو کی شناخت احسان ولد لعل ڈنو میرجت رہائشی گاؤں میان خان کھکھرانی تحصیل لاڑکانہ کے طور پر ہوٸی ہے،مذکورہ ڈاکو متعدد وارداتوں/ سنگین جرائم میں ملوث ہے،فرار ڈاکوؤں کی گرفتاریوں کے لیے علاقے کا سرچ آپریشن کیا جا رہا ہے،زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو کا سابقہ مجرمانہ رکارڈ چیک کیا جا رہا ہے،زخمی ڈاکو کو علاج معالج کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے،ایس ایس پی لاڑکانہ جناب میر روحل خان کھوسو صاحب نے مقابلے میں حصہ لینے والی پولیس ٹیم کے لیے نقد انعام اور شاباشوں کے پیغامات جاری کردئیے ہیں،ترجمان لاڑکانہ پولیس۔