گٹکا فیکٹری پر کامیاب کاروائی،9 منشیات فروش گرفتار
گٹکا فیکٹری پر کامیاب کاروائی،9 منشیات فروش گرفتار
203 کلو گٹکا مٹیریل، 1350 پیکٹ گٹکا ماوا، 198 پیکٹ تمباکو پتی برآمد
ٹھٹہ (بیورورپورٹ )ڈی آئی جی حیدر آباد رینج طارق رزاق دھاریجو اور ایس ایس پی ٹھٹہ ڈاکٹر محمد عمران خان کے احکامات پر ٹھٹہ پولیس کا منشیات، جرائم پیشہ عناصر، عادی مجرمان، گٹکا، مین پڑی کے خلاف کریک ڈاؤن جاری،گٹکا فیکٹری پر کامیاب کاروائی: گٹکا بنانے والی مشین اور گٹکا میٹیریل برآمد؛ مزید 6 گٹکا مٹیریل سپلائر، 3 منشیات فروش سمیت 9 ملزمان گرفتار، مقدمات درج،203 کلو گٹکا مٹیریل، 1350 پیکٹ گٹکا ماوا، 198 پیکٹ تمباکو پتی، 3 رول پنی،1 پیکنگ مشین، 1 ھائی روف، 1 موٹر سائیکل، 500 گرام چرس اور 30 بیگز دیسی شراب برآمد،ایس ایس پی ٹھٹہ کے احکامات پر (گھارو، دہابیجی، گھوڑاباڑی، گاڑہو، ساکرو، ٹھٹہ اور سی آئی اے پولیس) نے مختلف مقامات پر کارروائیاں کرکے 6 گٹکا مٹیریل سپلائر ملزمان جاوید بلوچ، ناظم جوکھیو، سجاد علی کاتیار، مسمات روبینہ ملاح، اللہ ڈنو کیٹائی، فیصل رند اور 3 منشیات فروش انور چانڈیو، اعجاز سرائی، غلام علی ملاح کو گرفتار کرلیا، گرفتار گٹکا مٹیریل ملزمان کے قبضے سے 203 کلو گٹکا مٹیریل، 1350 پیکٹ گٹکا ماوا، 198 پیکٹ تمباکو پتی، 3 رول پنی،1 پیکنگ مشین، 1 ھائی روف، 1 موٹر سائیکل اور منشیات فروش ملزمان کے قبضے سے 500 گرام چرس، 30 بیگز دیسی شراب برآمد کرکے ملزمان کے خلاف متعلقہ تھانوں پر گٹکا ائیکٹ، نارکوٹکس ائیکٹ، منشیات آرڈیننس کے تحت الگ الگ مقدمات درج کردیے گئے ہیں، ترجمان ٹھٹہ پولیس