علاقائی خبریں
مرکزی جلوس شہادت امام حسن برآمد ،عزاداروں کی بڑی تعداد میں شرکت
لاہور(آئی این پی) نواسہ رسولﷺ حصرت امام حسن علیہ السلام کی شہادت کی مناسبت سے محلہ شیعاں موچی گیٹ لاہور حسینہ ہال سے مرکزی شبیہ تابوت کا جلوس برآمد ہوا۔ اس موقع پر شہر بھر سے عزاداروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، جلوس کے دوران فضائل و مصائب اہل بیت پر خطابات اور نوحہ خوانی کی گئی۔مرکزی جلوس سے قبل معروف عالم دین علامہ حسن ظفر نقوی نے حضرت امام حسن کے فضائل، سیرت اور واقعہ شہادت پر تفصیلی خطاب کیا۔ شبیہ تابوت کا جلوس مقررہ راستوں سے گزرتا ہوا رات گئے دوبارہ حسینہ ہال پر اختتام پذیر ہوا۔ اس دوران مختلف مقامات پر عزاداروں کی خدمت کے لیے سبیلیں، دودھ و شربت کی تقسیم اور لنگر کا وسیع انتظام کیا گیا۔