کرائمز

کشمور پولیس کی کامیاب کارروائی، 03 ٹرک ڈرائیوران اغوا ہونے سے بچ گئے

کشمور پولیس کی کامیاب کارروائی، 03 ٹرک ڈرائیوران اغوا ہونے سے بچ گئے
اغوا سے بچ جانے والے افراد کو باحفاظت اپنے ورثاء کے حوالے کردیا گیا ہے
کشمور (محمد شریف )نہایت ہی فرض شناس و عوام دوست پولیس افسر اے ایس پی کشمور رانا محمد دلاور کی سربراہی میں انکی ٹیم نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے تین ٹرک ڈرائیوروں کو اغوا ہونے سے بچالیا،تفصیلات کے مطابق اسلام آباد سے ٹرک لوڈ کرکے کشمور کے کچے کی طرف لے جا رہے تھے۔ جن کو ٹیکنیکل اطلاع کی مدد سے بچا لیا گیا۔ تفصیل مندرجہ ذیل ہے۔ 01- محمد لال ولد عبدالغفار02- محمد عبید ولد رحیم حسین03- محمد یوصف ولد عطاء اللہ کشمور کچے میں واپار کے جھانسے میں 03 ٹرک ڈرائیور سامان سی بھری ٹرک کچے کی طرف لے جا رہے تھے جن کو ٹیکنیکل اطلاع پر کاروائی کر کے بچا لیا گیا ہے،ٹیکنیکل اطلاع پر کشمور پولیس نے اے ایس پی رانا دلاور راجپوت کی سپرویزن میں کشمور پولیس نے تھانہ کشمور کی حدود میں فوری ناکابندی کرائی اور اغوا ہونے سے تین 03 افراد کو ٹرک سمیت بچا لیا۔ اغوا سے بچ جانے والے افراد کو باحفاظت اپنے ورثاء کے حوالے کردیا گیا ہے۔عوام الناس سے التماس ہے کہ کسی بھی سستی گاڑی، مویشی، شادی، نوکری، دوستی، واپار کے سلسلے میں اگر آپ کو کچے کے علاقے میں کال کرکے بلائیں تو فوراً مقامی پولیس کو اطلاع کریں۔ ڈسٹرکٹ کشمور پولیس

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button