علاقائی خبریں
میٹرک ٹیک کے بعد انٹر ٹیک کا نصاب بھی متعارف کروانے کا فیصلہ
لاہور( آئی این پی)میٹرک ٹیک کی کامیابی کے بعد پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک اتھارٹی اور پنجاب ووکیشنل ٹریننگ کونسل نے انٹر ٹیک کا نصاب متعارف کروانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اس مقصد کے لیے نصاب کی تیاری پر باضابطہ کام شروع کر دیا گیا ہے،آئندہ تعلیمی سال کے لیے انٹر ٹیک پارٹ ون کا نصاب تیار کیا جائے گا،تعلیمی سال 2027 کے لیے پارٹ ٹو کا سلیبس تیار کیا جائے گا۔اس وقت میٹرک ٹیک میں طلبا ءکو ایگریکلچر، انفارمیشن ٹیکنالوجی ، فیشن ڈیزائننگ، ہیلتھ سائنسز شعبوں کی تعلیم دی جا رہی ہے۔نصاب مکمل ہونے کے بعد ہائر سیکنڈری اسکولوں میں انٹر ٹیک کی کلاسز کا باقاعدہ آغاز کیا جائے گا۔