26سالہ دو بچوں کی ماں کو گلہ دبا کر موت کے گھاٹ اتار دیا
26سالہ دو بچوں کی ماں کو گلہ دبا کر موت کے گھاٹ اتار دیا
ورثاء نے ڈی پی او وہاڑی محمد عیسیٰ خان سے انصاف کا مطالبہ کیا ہے
گڑھاموڑ (کرائم رپورٹر)گڑھاموڑ چک نمبر 88 ڈبلیو بی میں افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے گھریلو ناچاکی پر عورت سمیت 3 افراد نے 26سالہ دو بچوں کی ماں کو گلہ دبا کر موت کے گھاٹ اتار دیا اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر کاروائی شروع کردی ہے تفصیل کے مطابق تھانہ گڑھا موڑ کی حدود چک نمبر 88 ڈبلیو بی میں افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے گھریلو ناچاکی پر خاوند خرم شہزاد نے والد مشتاق اور والدہ یاسمین کے ہمراہ 26 سالہ دو بچوں کی ماں رقیہ سعید پر تشدد کیا اور گلہ دبا کر موت کے گھاٹ اتار دیا اور محلہ میں شور مچا دیا کہ ہماری بہو سیڑھیوں سے گر کر جاں بحق ہو گئی ہے کال 15 پر اطلاع ملتے ہی پولیس تھانہ گڑھاموڑ انچارج ہومیسائیڈ میلسی مہر پرویز اختر انویسٹیگیشن انچارج میڈم نمرین ٹیم کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور مقتولہ کی ڈیڈ باڈی کو تحویل میں لے کر پوسٹمارٹم کے لیے آر ایچ سی گڑھاموڑ منتقل کر دیا اور مقتولہ کے بھائی وقار کی مدعیت میں مقدمہ نمبر 199/24 درج کر کے عورت سمیت 3 افراد کو گرفتار کر لیا ہے اور مزید کاروائی شروع کردی ہے اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ گڑھا موڑ شبیر احمد ڈوگر نے کہا کہ مقدمہ نمبر 199/24 درج کر لیا ہے اور میڈیکل رپورٹ کے مطابق میرڈ پر کاروائی کریں گے ورثاء نے ڈی پی او وہاڑی محمد عیسیٰ خان سے انصاف کا مطالبہ کیا ہے