منشیات فروش پولیس اہلکار کے خلاف انٹیلیجنس بیسڈ کاروائی
منشیات فروش پولیس اہلکار کے خلاف انٹیلیجنس بیسڈ کاروائی
325 پیکٹ سفینہ (35750 پڑیاں) برآمد کرلی، مقدمہ درج
میر پور خاص (بیورورپورٹ )انچارج سی آئی اے پولیس عنایت علی زرداری کی سربراہی منشیات فروش پولیس اہلکار کے خلاف انٹیلیجنس بیس کاروائی درجن سے زائد سفینہ گٹکا کے کٹے برآمد۔ آئی جی پی سندھ غلام نبی میمن صاحب کے سخت احکامات کی روشنی میں میرپورخاص رینج جاوید جسکانی صاحب اور ایس ایس پی میرپورخاص کیپٹن (ر) اسد علی چودھری کی ہدایت پر منشیات فروش عناصر کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری۔ تفصیلات کے مطابق مورخہ 24.04.2024 کو انچارج سی آئی اے عنایت علی زرداری نے ہمراہ ٹیم پی ایس مہران پولیس اسٹیشن کی حدود میں انٹیلیجنس بیس کاروائی کرتے ہوئے ملزم بنام پولیس اہلکار طارق عزیز عرف طارق کالا ولد خوشی کو گرفتار کرکے 325 پیکٹ سفینہ (35750 پڑیاں) برآمد کرلی اور اس کے ساتھی 1۔ غلام مرتضٰی میمن 2 ندیم جھنجی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ نمبر 22/2024 زیر دفعہ 4/8 گٹکہ ممانعت ایکٹ مہران پولیس اسٹیشن میں درج ملزم سے مزید تفتیش جاری۔اس موقع پر ایس ایس پی میرپورخاص کا کہنا تھا کہ آئی جی صاحب کے حکم کے مطابق منشیات فروش اور ان کے سہولتکاروں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، اگر کوئی بھی پولیس اہلکار/آفیسر ان گھناونے کاروبار میں ملوث پایا گیا تو اس کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی