بدنام زمانہ منشیات فروش فاروق لالا کے کارندے گرفتار
محمودآباد پولیس کی منشیات مافیا کے خلاف بڑی کاروائی
بدنام زمانہ منشیات فروش فاروق لالا کے کارندے گرفتار
کراچی (شفقت خان )محمودآباد پولیس نے کالا پل ریلوے لائن معصوم شاہ کالونی کے قریب بدنام زمانہ منشیات فروش فاروق لالا کے کارندے گرفتار ایس ایچ او محمودآباد اعجاز احمد خان نے ایس ایس پی ایسٹ ڈاکٹر فرخ رضا کی خصوصی ہدایت پر کاروائی کی بدنام زمانہ منشیات فروش فاروق لالا کے بھتیجے ولی داد اور اللہ داد کو بھاری منشیات سمیت گرفتار کرلیا ملزمان کے قبضے سے 6 کلوگرام کے قریب اعلی کوالٹی کی منشیات برآمد کرلی ہے تلاشی کے دوران ملزم ولی داد کے قبضے سے 3250 گرام اور اللہ داد کے قبضے سے 2570 گرام منشیات برآمد ہوئی ہے ایس ایچ او محمودآباد اعجاز احمد خان کے مطابق گرفتار ملزمان نے فاروق لالا کے منشیات کے کاروبار کو سنبھال رکھا تھا گرفتار ملزمان کرمنل ریکارڈ کے حامل ہیں گرفتار ملزمان پر درجن کے قریب مقدمات درج ہیں ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کردیئے گئے ہیں پولیس۔