کرائمز

لاہور پولیس کے سرچ اینڈ کومبنگ آپریشنز کارکردگی رپورٹ جاری

لاہور پولیس کے سرچ اینڈ کومبنگ آپریشنز کارکردگی رپورٹ جاری

لاہور(کرائمز پوائنٹ ) لاہور پولیس نے رواں سال اب تک 1213سرچ اینڈ کومبنگ آپریشنز کئے ہیں تاکہ صوبائی دارالحکومت کو امن کا گہوارہ بنایاجاسکے۔یہ بات ترجمان لاہور پولیس نے آج یہاں جاری اپنے بیان میں کہی۔ترجمان نے بتایا کہ سرچ آپریشنز کے دوران 33047گھروں،16121کرایہ داروں اور 115522اشخاص کو چیک کیا گیا ہے۔ دوران سرچ آپر یشنز کرایہ داری ایکٹ کے تحت286اشخاص کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی ہے۔ سرچ آپریشنز میں 85اشتہاری ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی،منشیات کے21مقدمات کا اندراج کیا گیا اور55/109ضابطہ فوجداری کے تحت44افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔ترجمان نے بتایاکہ ناجائز اسلحہ کے52مقدمات جبکہ قمار بازی کے09مقدمات درج کئے گئے۔ دوران سرچ آپریشن30ہوٹلوں، 74ہوسٹلز،65فیکٹریوں اور1837 دوکانوں پر افراد کے ریکارڈ کی پڑتال کی گئی ہے۔کیپٹل سٹی پولیس آفیسر بلال صدیق کمیانہ نے کہا ہے کہ سرچ اینڈ کومبنگ آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے۔انہوں نے ہدایت کی کہ پولیس ٹیمیں حساس علاقوں میں اپنی پٹرولنگ بڑھائیں اور سپروائزری افسران آپریشنز کی نگرانی کریں۔ سی سی پی او نے کہا کہ کرکٹ سٹیڈیم، کھلاڑیوں کی رہائش کے گرد ونواح میں روزانہ کی بنیاد پر سرچ آپریشنزکئے جائیں اور قماربازی، ناجائز اسلحہ، سٹریٹ کرائم اور سنگین جرائم میں ملوث ملزمان کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی جاری رکھی جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button