کرائمز

مدرسے کے استاد کی مار کے ڈر سے بھاگنے والا گمشدہ بچہ ورثا کے حوالے

مدرسے کے استاد کی مار کے ڈر سے بھاگنے والا گمشدہ بچہ ورثا کے حوالے

شجاع آباد(اظہر تاج قریشی )جلال پورپیروالَا میں پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس نے مدرسے کے استاد کی مار کے ڈر سے بھاگنے والے گمشدہ بچہ کو ڈھونڈ کر ورثا کے حوالے کردیا تفصیلات کے مطابقجلال پورپیروالَا میں پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس کرموں والی پوسٹ کے انچارج اسسٹنٹ سب انسپکٹر طاہر عباس اپنے ساتھیوں امتیاز حسین و دیگر کے ہمراہ معمول کے گشت پر تھے کہ ان کو ایک 10 سالہ روتا ہوا بچہ ملا جس کو پٹرولنگ پولیس ٹیم نے اپنی تحویل میں لے لیا نام پتہ دریافت کرنے پر بچے نے اپنا نام محمد ثاقب بتایا اور کہا کہ وہ خان بیلہ کے ایک مدرسے میں پڑھتا ہے اور استاد کی مار کے ڈر سے مدرسے سے بھاگا اور اب راستہ بھٹک گیا ہے پٹرولنگ پولیس نے 7/8 گھنٹے بعد بچے کے والد ساجد حسین و دیگر ورثا سے رابطہ کرکے بچے کو ان کے حوالے کردیا ورثا نے بچے کے ملنے پر پٹرولنگ پولیس کرموں والی کے انچارج طاہر عباس و دیگر اہلکاران کا شکریہ ادا کیا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button