کرائمز
چونیاں /چھانگا مانگا :خطرناک اشتہاری مجرم لیاقت اوڑھ گرفتار
چونیاں /چھانگا مانگا :خطرناک اشتہاری مجرم لیاقت اوڑھ گرفتار
چونیاں(محمدشہزادمغل+ذوالفقار ڈوگر )تھانہ چھانگا مانگا پولیس کی ایس ایچ او محمد طارق کی سربراہی میں کامیاب کاروائی ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتوں میں مطلوب اے کیٹگری کا خطرناک مجرم اشتہاری گرفتار کوٹ سجان سنگھ کا رہائشی مجرم اشتہاری لیاقت اوڑھ عرصہ ایک سال سے مفرور چلا آ رہا تھا لیاقت اوڑھ تھانہ چھانگا مانگا پولیس کو ڈکیتی اور راہزنی کے متعدد مقدمات میں مطلوب تھا مجرم اشتہاری اپنے ساتھی ڈاکوؤں کے ہمراہ دوران واردات شہریوں کو تشدد کا نشانہ بھی بناتا تھا تھانہ چھانگا مانگا پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے گرفتار کیا، مزید تفتیش جاری ڈی پی او قصور طارق عزیز سندھو نے اچھی کارکردگی پر تھانہ چھانگا مانگا پولیس کو شاباش دی