ایف ایف سی کاشتکاروں کی سہولت کے لیے ہر وقت کوشاں ہے، قدیر احمد
ایف ایف سی کاشتکاروں کی سہولت کے لیے ہر وقت کوشاں ہے، قدیر احمد
اوکاڑہ ( ریذیڈنٹ ایڈیٹر )فوجی فرٹیلایزر کمپنی کی جانب سے سونا بوران ڈی اے پی کی فروخت کا اغاز کر دیا گیا،ایف ایف سی کاشتکاروں کی سہولت کے لیے ہر وقت کوشاں ہے، قدیر احمد ریجنل مینیجر ایف ایف سی ساہیوال،گزشتہ روز ایف ایف سی کی جانب سے ایک نئی کھادسونا بوران ڈی اے پی کی مارکیٹ میں فروخت کا آغاز کر دیا گیا۔ اس موقع پر ایف ایف سی کے دفاترز،غلہ منڈیوں اور ڈیلرز کی دکانوں پر تقریبات کا انعقاد کیا گیا جس میں محکمہ زراعت کے افسران، الیکٹرنک، پرنٹ میڈیا اور علاقے کے کاشتکاروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ان میں سے ایک تقریب ایف ایف سی کے ریجنل آفس ساہیوال میں منعقد کی گئی جس میں ساہیوال ریجن کے مینیجر جناب قدیر احمد،سیلز آفیسر شیخ منظور،زرعی ماہر محمد طیب، ایف ایف سی کے ڈیلرز، محکمہ زراعت کے اعلی افسران اور کاشتکاروں نے شرکت کی۔ اس موقع پر ایف ایف سی کے ریجنل مینیجر جناب قدیر احمد نے خطاب کرتے ہوے کہا کہ ایف ایف سی ملک کی سب سے بڑی کھاد بنانے والی کمپنی ہے جو پورے ملک میں اپنے ڈیلروں کے ذریعے کاشتکاروں تک کھادیں پہنچا رہی ہے۔ ایف ایف سی یوریا اور ڈی اے پی کھادیں ملک میں بنانے کے ساتھ ساتھ پوٹاش، زنک اور بوران والی کھادیں باہر سے منگوا کر زمینداروں کو مہیا بھی کرتی ہے تاکہ زمیندار کھادوں کا متوازن استعمال کر کے اپنی فصلوں کی پیداوار میں آضافہ کر سکیں۔انہوں نے مزید کہاکہ زمینوں کے تجزیے سے یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ ہمارے ملک کی 50 فیصد زمینوں میں بوران کی کمی ہو گئی جبکہ فصلوں میں بوران کا استعمال نہ ہونے کے برابر ہے جس سے فصلوں کی پیداوار میں کمی واقع ہو تی ہے کیونکہ بوران پودوں میں دانہ بننے اور دانے میں خوراک جمع کرنے کے عمل میں معاون ثابت ہوتا ہے۔ ملک میں کھادون کے متوازن استعمال کو فروغ دینے اور فصلوں کی پیداوار بڑھانے کے لیے فوجی فرٹیلائزر کمپنی سونابوران ڈی اے پی کی فروخت کا آغاز کرنے جا رہی ہے جس میں ڈی اے پی کے ساتھ ساتھ بوران کی طاقت بھی موجود ہے۔ کھادیں بنانے کے ساتھ ساتھ ایف ایف سی روز اول سے ملکی زرعی ترقی میں کوشاں ہے اور زمینداروں کی رہنمائی کے لیے زرعی شعبہ قائم کیا ہوا ہے جس کے تحت پورے ملک میں پانچ فارم ایڈوائزری سنڑ کام کر رہے ہیں۔ ان سنٹرز میں زمینداروں کی رہنمائی کے ساتھ ساتھ ان کی زمینوں اور پانی کی نمونوں کے مفت تجزیے کی سہولت بھی فراہم کی جا رہی ہے- ایف ایف سی کے زرعی ماہرین پورے ملک میں گورنمنٹ کے تحقیقاتی ادروں کے ساتھ ملکر بھی زرعی تحقیق میں بھی معاونت کر رہے ہیں اس سلسلے میں ایف ایف سی کا زرعی تحقیقاتی ادرہ فیصل آباد میں کام کر رہا ہے اس کے علاوہ غیر ملکی ماہرین کیساتھ بھی ایف ایف سی رابطے میں رہتی ہے۔ اس موقع پر کاشتکاروں نے کمپنی کی اس کاوش کو سرہاتے ہوے کہا کہ کمپنی کی اس اقدام سے کاشتکاروں کو اپنی فصلوں کی پیداوار میں آضافہ کرنے میں مدد ملے گئی۔