کامونکے جرائم پیشہ عناصر کی آماجگاہ بن گیا ، شہریوں میں خوف ہراس پھیل گیا
کامونکے جرائم پیشہ عناصر کی آماجگاہ بن گیا ، شہریوں میں خوف ہراس پھیل گیا
کامونکے(عبدالجبارانصاری سے)ڈکیتی کی دو مختلف وارداتوں میں ڈاکو ہزاروں روپے نقدی اور موبائل وغیرہ لوٹ کر فرار،بتایا گیا ہے کہ نواحی گاؤں فیض آباد کھوت کا احمد فاروق گدھا گاڑی پر مویشیوں کیلئے چارہ لیکر واپس جارہا تھا کہ جی ٹی روڈ چیانوالی کے نزدیک موٹر سائیکل سوار دو مسلح ڈاکوؤں نے دس ہزارتین سو روپے نقدی اور موبائل فون چھین لیاجبکہ دوسری واردات میں موضع ننگل دونا سنگھ کے محمد اقبال اور یعقوب موٹر سائیکل پر سادہوکے شادی میں شرکت کیلئے جارہے تھے کہ نواحی گاؤں گونا عور کے قریب دو مسلح ڈاکودونوں سے مجموعی طور پر پینسٹھ ہزارروپے نقدی اور دو موبائل فون چھین کرفرارہوگئے،پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں۔
کامونکے(عبدالجبارانصاری سے) پولیس نے دو افراد کو گرفتارکرکے ناجائز اسلحہ برآمد کرلیا،بتایا گیا ہے کہ تھانہ صدر اور تھانہ ایمن آباد پولیس الگ الگ کارروائی کرتے ہوئے ماڑی ٹھاکراں کے محمد نواز اور بستی ڈوگراں کے امجد علی کو گرفتارکرکے ان کے قبضہ سے بلالائسنس تیس تیس بور پستول برآمد کرکے مقدما ت درج کرلئے ہیں۔
کامونکے(عبدالجبارانصاری سے)89 کروڑ کے بوگس چیک دینے پر دوافراد کے خلاف مقدمات درج،بتایاگیا ہے کہ نواحی گاؤں کسوکی کے اکرام الحق اور کوٹ رفیق کے محمد حسنین کوملزمان کوئٹہ کے عبدالمالک اور بلال نے رقم کے عوض 89کروڑ روپے کے مختلف چیکس دیئے جوکہ کیش کروانے پر ڈس آنرہوگئے،سٹی پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں۔
کامونکے(عبدالجبارانصاری سے)غیر معیاری ایل پی جی سلنڈر لگانے پر پک اپ ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج،بتایا گیا ہے کہ ایمن آباد کارہائشی امین پک اپ پر غیرمعیاری سلنڈر لگا کر جارہاتھا جس کو پٹرولنگ پولیس نے گرفتارکرکے اس کے خلاف تھانہ صدر میں مقدمہ درج کروادیاہے۔