حکومتی ناقص پالیسی کی وجہ سے کسان کا معاشی قتل کیا جارہاہے:خالد باٹھ
حکومتی ناقص پالیسی کی وجہ سے کسان کا معاشی قتل کیا جارہاہے:خالد باٹھ
اوکاڑہ (نامہ نگار )مرکزی چیئرمین پاکستان کسان اتحاد چوھدری خالد حسین باٹھ نے کہا ہے کہ کسان بھائیوں کی آواز بلند کرنے میں روز نامہ "کماس” اور ” کرائمز پوائنٹ "نے بھر پور کردار ادا کیا خالد حسین باٹھ نے کہا کہ گندم کی کٹائی کا سیزن شروع ہو چکا ہے حکومتی ناقص پالیسی کی وجہ سے کسان کا معاشی قتل کیا جارہاہے جو کسی صورت قبول نہیں ن لیگ کی حکومت نے ہمیشہ کسان دشمن پالیسیاں بنائی ہیں مہنگی بجلی ،مہنگی کھاد،مہنگا ڈیزل خرید کر گندم تیار کرنے سے کاسٹ پانچ ہزار روپے پڑتی ہے سستی گندم کیسے فروخت کردیں حکومت نےکسان دشمن پالیسیوں پر نظرثانی نہ کی تو ملک میں غزائی قلت کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے کسان اتحاد 29 اپریل کو پنجاب اسمبلی کا گھیراؤ کرینگے اور پاکستان بھرکے کسان احتجاجی دھرنادیں گےپنجاب اسمبلی کے سامنے دھرنا مطالبات کی منظوری تک جاری رہے گا ۔#