مبینہ منتھلیوںکی چمک ، غیر قانونی منی پٹرول پمپس کی بھر مار
کامونکےگردونواح غیر قانونی منی پٹرول پمپوں کا کاروبار عروج پکڑتا جا رہا ہے اے سی افس کامونکے ڈی سی افس گوجرانوالا اور محکمہ سول ڈیفنس کہ کچھ کرپٹ ملازمینوں کا اس گھنا نے دھندے میں ملوث ہونے کے امکانات
کامونکے(عبدالجبارانصاری سے)کامونکے شہراور گردونواح میں غیر قانونی منی پٹرول پمپوں کے کاروبار میں دن بدن اضافہ ہوتا جا رہا ہے حکومت نےاگر غیر قانونی منی پٹرول پمپ ہی لگوانے ہیں تو انہیں قانونی شکل دے کر بڑے بڑے تمام پمپوں کو بند کر دینا چاہیے اس بہتی گنگا میں ضلعی انتظامیہ اور محکمہ سول ڈیفنس کے کرپٹ ملازمین کی سرپرستی میں اس کاروبار کو چلوا نے کہ امکانات ہیں یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ منی پٹرول پمپ کے جو مالکان ہیں ان میں کچھ ڈیوٹی پولیس ملازمین اور عطائی صحافی بھی شامل ہیں یہی وجہ ہے کہ اس پر اج تک کوئی کاروائی نہیں ہو سکی اگر پنجاب گورنمنٹ چاہے تو ایک ہی دن میں ڈاکا مارنے والے غیر قانونی منی پٹرول پمپ ختم ہو جاتے ہیں سیاسی سماجی مذہبی بالخصوص سیول سوسائٹی نے وزیراعلی پنجاب محترمہ مریم نواز شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ اس غیر قانونی کاروبار کے لیے دکان کرائے پر دینے والوں کے خلاف بھی فوری کاروائی کریں مشینیں بنانے والوں کے خلاف بھی سحت سے سحت کاروائی تاکہ اس غیر قانونی کاروبار کو ہمیشہ کے لیے ختم کیا جا سکے۔۔