کرائمز

ڈسکہ پولیس فورسزجرائم پیشہ افراد کے خلاف متحرک ، مقدمات درج

ڈسکہ پولیس فورس جرائم پیشہ افراد کے خلاف متحرک ، مقدمات درج

نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے تین افراد کو شدیدزخمی کردیا
ڈسکہ(نعیم مقصود) نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے تین افراد کو شدیدزخمی کردیا ڈسکہ کا وقاص اپنے دو ساتھیوں کے ہمراہ بیٹھاہواتھاکہ اسی دوران تین مسلح ملزمان آگئے اور آتے ہی ان پر قتل کردینے کی نیت سے فائرنگ کرناشروع کردی جس کے نتیجہ میں تینوں گولیاں لگنے سے شدیدزخمی ہوگئے جنہیں طبی امدادکیلئے سول ہسپتال پہنچادیاگیاپولیس نے مقدمہ درج کرلیاہے
۔۔۔۔۔۔
مسلح ڈاکوئوں کی فائرنگ گولی لگنے سے کیری ڈبہ کے ٹائر پھٹ گئے
ڈسکہ(عشرت انصاری) ناکہ پر کیری ڈبہ نہ روکنے پرمسلح ڈاکوئوں کی فائرنگ گولی لگنے سے کیری ڈبہ کے ٹائر پھٹ گئے سیخواں کا عبداللہ اپنے کیری ڈبہ پر جارہاتھاکہ اس کوناکہ لگائے کھڑے تین مسلح ڈاکوئوں نے روکنے کا اشارہ کیاتو اس نے کیری ڈبہ نہ روکا جس پر ڈاکوئوںنے اس کے کیری ڈبہ پر فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں ایک گولی اس کے کیری ڈبہ کے ٹائرکوجالگی جس سے وہ پھٹ گیاپولیس نے مقدمہ درج کرلیاہے
۔۔۔۔۔۔
اغوا کے دو مختلف واقعات میں جواں سالہ لڑکی اور طالبعلم اغوا
ڈسکہ(عبدالجبار) اغوا کے دو مختلف واقعات میں جواں سالہ لڑکی اور طالبعلم اغوا پہلے واقعہ میں ڈسکہ کے عاصم کی بیٹی کو ملزمہ سونیا اور یاسمین نے اغوا کرلیادوسرے واقعہ میں ڈسکہ کے اختر کا بیٹا گھرسے سکول کیلئے نکلاجس کو نامعلوم ملزمان اغواکرکے لے گئے پولیس نے مقدمہ درج کرلیاہے
۔۔۔۔۔۔
ایس ڈی او واپڈا کو ٹیلی فون پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے پرمقدمہ درج
ڈسکہ(عشرت انصاری) ایس ڈی او واپڈا کو ٹیلی فون پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے پرمقدمہ درج ڈسکہ کے نوید نے ایس ڈی او واپڈا انجینئر ارسلان کوٹیلی فون کرکے سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں وجہ عناد میٹر کی تاریں کاٹنا بتائی جاتی ہے پولیس نے مقدمہ درج کرلیاہے
۔۔۔۔۔۔
پابندی کے باوجود ون ویلنگ کرنیوالا ملزم رنگے ہاتھوں گرفتار
ڈسکہ(نعیم مقصود) پابندی کے باوجود ون ویلنگ کرنیوالا ملزم رنگے ہاتھوں گرفتار تھانہ موترہ پولیس اہلکار گھوئینکی میںناکہ لگائے کھڑے تھے کہ اسی دوران ملزم یوسف اپنی موٹرسائیکل پر آیا جو پابندی کے باوجود ون ویلنگ کررہاتھا جس کو پولیس اہلکاروں نے رنگے ہاتھوں گرفتارکرکے مقدمہ درج کرلیاہے
۔۔۔۔۔۔
پٹرولنگ پولیس گلوٹیاں موڑ کی کاروائی ،ملزم سے 4من سے زائد مضر صحت گوشت برآمد
ڈسکہ (عشرت انصاری)پٹرولنگ پولیس گلوٹیاں موڑ کی کاروائی ،ملزم سے 4من سے زائد مضر صحت گوشت برآمدسب انسپکٹر جابر حسین انچارج پٹرولنگ پولیس گلوٹیاںموڑاپنی ٹیم کے ہمراہ پل نہر ڈسکہ پر ناکہ لگائے گاڑیوں کی چیکنگ کررہے تھے کہ دوران چیکنگ ایک مشکوک رکشہ نمبریCAG8696-21روکا رکشہ میں ملزم طاہر جاوید مسیح ولد جاوید مسیح سکنہ نوشہرہ سانسی ضلع گوجرانوالہ گوشت لے کر جا رہا تھا چیک کرنے پر گوشت ناقص اور مضر صحت پایا گیا پٹرولنگ پولیس موڑگلوٹیاں نے ملزم کے قبضہ سے 162کلو ناقص اور مضر صحت گوشت برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر کے تھانہ سٹی پولیس کے حوالے کردیا تھانہ سٹی پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔
۔۔۔۔۔۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button