علاقائی خبریں

ملک محمدیوسف کی زیرصدارت امن کمیٹی تھانہ نارنگ کی مجلس عاملہ کااجلاس منعقد

ملک محمدیوسف کی زیرصدارت امن کمیٹی تھانہ نارنگ کی مجلس عاملہ کااجلاس منعقد

نارنگ منڈی(عبدالرزاق ملک سے ) چیف آرگنائزر ملک محمدیوسف کی زیرصدارت امن کمیٹی تھانہ نارنگ کی مجلس عاملہ کااجلاس مرکز اہلسنت جامع مسجدنورانی میں منعقد ہوا۔ تمام مسالک اور تنظیمات کے نمائندوں نے شرکت کی تمام مسالک نے شہرمیں جاری مذہبی فرقہ واریت اور مقدس ہستیوں کی شان میں گستاخی کے خلاف تجاویز پیش کیں، مسلک اہلسنت وجماعت کی طرف سے صدر علماءاہلسنت قاری محمد خالدچشتی نے تجاویز پیش کیں کہ صحابہ کرام رضوان اللہ علیھم اجمعین،اہلبیت رسول،ازواج مطہرات تمام مقدس ہستیاں ہیں۔ان کی شان میں گستاخی کسی صورت قبول نہیں ہوگی، جوبھی شخص مقدس ہستیوں کی شان میں گستاخی کرے گا اسی مسلک کے بڑے خود اس کے خلاف قانونی کارروائی کریں گے۔مسلک اہلحدیث کی جانب سے یاسین بھٹی نے تجاویز پیش کیں کہ مقدس ہستیوں کی شان میں گستاخی کرنے والوں سے سختی سے نمٹاجائے فرقہ واریت کی آگ سب کچھ تباہ کردے گی،ایک کمیٹی تشکیل دی جائے جو ایسے واقعات پر فوری ایکشن لیتے ہوئےایسے واقعات کی روک تھام کرے۔تمام مسالک،انجمن تاجران اور سول سوسائٹی پر مشتمل ایک نئی کمیٹی تشکیل دی جائے،جوبھی مقدس ہستیوں کی شان میں گستاخی کرے گا کمیٹی اس گستاخی کی نوعیت کاتعین کرے گی اور اس کامسلک اس کے خلاف کارروائی کرے گا۔مسلک اہل تشیع کی جانب سے مقدس ہستیوں کی شان میں گستاخی کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی اور تجویز دی گئی ہے پچھلے واقعات پر سنجیدگی سے سوچ کر فیصلہ کیاجائے اور آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے کمیٹی بنائی جائے اور آئندہ ایسی حرکت کرنے والوں کو کمیٹی کے حوالے کیاجائے۔شرکاء کی جانب سے تجاویز ملنے کے بعد مشترکہ مشاورت سے طے پایاگیاکہ آئندہ چند روز میں تمام تجاویز کا جائزہ لے کر اعلامیہ مرتب کیاجائے اور اس اعلامیے کی روشنی میں کمیٹی تشکیل دے کر تجاویز کو حتمی شکل دی جائے گی اور تمام مسالک کا مشترکہ فیصلہ عوام کو سنادیاجائے گا-

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button