گندم کی باقیات کو جلانے پر دو لاکھ روپے تک جرمانہ کیا جائے گا :محمد شفیق
گندم کی باقیات کو جلانے پر دو لاکھ روپے تک جرمانہ کیا جائے گا :محمد شفیق
نارنگ منڈی (عبدالرزاق ملک سے )نواحی گاؤں آہدیاں میں چوہدری مرتضیٰ بھلہ کے ڈیرے پر سموگ کے حوالے سے محکمہ زراعت کے زیر اہتمام نے آگاہی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع شیخوپورہ محمد شفیق،اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد علیم تحصیل مریدکے،ملک محمد فاروق زراعت آفیسر مریدکے،محمد شہزاد زراعت آفیسر آہدیاں اور ملک آصف زراعت انسپکٹر آہدیاں نے زمینداروں کے اجتماع سے خطاب کیا۔ کسانوں اور زمینداروں کو سموگ کے متعلق آگاہی دیتے ہوئے مزید کہنا تھاکہ گندم کی باقیات کو جلانے سے پیدا ہونے والی سموگ سے موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے انسانوں خاص طور پر بچوں میں گندم کی باقیات کو لگائی جانے والی آگ کی وجہ سے پیدا ہونے والی بیماریوں کے بارے میں تفصیلی گفتگو کی گئی۔