کرائمز
مانگا منڈی منشیات فروشوں کی شامت ،متعدد گرفتار،مقدمات درج
لاہور / مانگا منڈی (آئی این پی )ایس پی صدر ڈاکٹر غیور احمد خاں کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف پولیس ان ایکشن ایس ایچ او مانگا منڈی کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن دوران سنیپ چیکنگ 04 منشیات فروش منشیات سمیت گرفتار،ملزمان کی شناخت رمضان ،شوکت، اسلم اور فریاد کے نام سے ہوئی ملزمان سے لاکھوں روپے مالیت کی 02 کلو 840 گرام سے زاٸد چرس اور 200 گرام آئس برامد،ملزمان کا تعلیمی اداروں، ہوسٹلز، کالجز کے اطراف میں نو جوان نسل کو منشیات بیچنے کا اعتراف،ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے،ایس پی صدر کی ایس ایچ او مانگا منڈی اور پولیس ٹیم کو شاباش,نو جوان نسل کی بربادی کا سبب بننے والے منشیات فروش کسی رعایت کے مستحق نہیں،ایس پی صدر ڈاکٹر غیور احمد خاں