کرائمز

خاتون کو لوٹ کر فرار ہونیوالے ڈاکو عوام کے ہتھے چڑھ گئے، بد ترین تشدد

خاتون کو لوٹ کر فرار ہونیوالے ڈاکو عوام کے ہتھے چڑھ گئے، بد ترین تشدد

کراچی (ندیم نواب مغل) نارتھ کراچی سیکٹر فاؤ سی فور میں خاتون سے لوٹ مار کر کے فرار ہونے والے ڈاکو عوام کے ہتھے چڑھ گئے۔ مشتعل عوام نے پٹرول چھڑک کر ایک ڈاکو کو آگ لگا دی، عوام نے ڈاکو پر بدترین تشدد کیا، پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس حکام کے مطابق ملزم نے خاتون سے چھینا جھپٹی کی کوشش کی تھی، شہریوں نے سٹریٹ کریمنل کو جلانے کی کوشش کی، ایس ایس پی سینٹرل ذیشان صدیقی نے بتایا کہ پولیس نے فوری موقع پر پہنچ کر سٹریٹ کریمنل کو جلائے جانے سے بچا لیا۔ ایس ایس پی سینٹرل کے مطابق ملزم خاتون سے لوٹ مار کر رہا تھا، ملزم کے قبضے سے اسلحہ برآمد کر لیا گیا، واقعہ صبح 8 بجے کے قریب پیش آیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button