کرائمز

تھانہ سٹی حاصلپور پولیس کی کارروائی ،14 قمار باز گرفتار

بہاول پور( اقبال وینس ) ڈی پی او اسد سرفراز خان کی طرف سے جرائم پیشہ افراد کے خلاف جاری مہم میں بڑی کامیابیاں ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔ تھانہ سٹی حاصلپور پولیس نے بھی قمار بازوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 14 ملزمان عمران،غلام محی الدین ،بہادر علی ،عبدالحمید ، محمد ذیشان، محمد عدنان،محمد ہارون،محمد شہزاد ،عبدالوہاب،اشتیاق،محمد سعید ،محمد عمران،عامر علی اور عبید اللہ کو گرفتار کرکے ملزمان سے جوئے کا سامان اور دائو پر لگی رقم برآمد کر لی،۔تھانہ سٹی احمد پورشرقیہ ، اوچ شریف اور قائمپور پولیس نے شراب فروشوں کے خلاف کارروائیاں عمل میں لاتے ہوئے 03 ملزمان شکیل، عدنان فرید اور وسیم کو گرفتار کرکے انکے قبضہ سے93 لیٹر دیسی شراب برآمد کرلی۔اسی طرح منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں عمل میں لاتے ہوئے تھانہ مسافر خانہ، سمہ سٹہ اور صدراحمدپور شرقیہ پولیس نے 03 ملزمان نوید، اصغر اور واجد کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 3520 گرام چرس برآمد کرلی۔جبکہ اسلحہ ناجائز رکھنے والوں کے خلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئے تھانہ کوتوالی، صدر احمد پور شرقیہ اور بغداد الجدید پولیس نے 06 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 04 عدد پسٹل 30 بور اور 01 عدد ریوالور 12 بور برآمد کرلیا۔ پولیس نے گرفتار ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔اس موقع پر ڈی پی او اسد سرفراز خان نے اپنے پیغام میں کہا کہ جرم جیسا بھی ہو قانون سے کسی صورت بچ نہیں سکتا، سماج دشمن عناصر کے خلاف جاری آپریشن کو مزید تیز کیا جارہا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ جرائم پیشہ افراد کا تعاقب جاری رکھا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button