منشیات فروشی کے نیٹ ورکس کا قلع قمع لاہور پولیس کا اہم ایجنڈا ہے،بلال صدیق کمیانہ
منشیات فروشی کے نیٹ ورکس کا قلع قمع لاہور پولیس کا اہم ایجنڈا ہے،بلال صدیق کمیانہ
رواں سال منشیات فروشوں کے خلاف 3376مقدمات درج،3486ملزمان گرفتار
ملزمان سے2576کلو سے زائد چرس،120کلو سے زائد ہیروئن،52کلو سے زائد آئس جبکہ23221لیٹر شراب برآمد
نوجوان نسل کونشے سے محفوظ رکھنے اور منشیات فروشی کے نیٹ ورکس کا قلع قمع لاہور پولیس کا اہم ایجنڈا ہے۔سی سی پی او لاہور
لاہور(کرائمز پوائنٹ )لاہور پولیس نے رواں سال میں منشیات فروشوں کے خلاف مختلف کارروائیوں میں 3376مقدمات درج کر کے3486ملزمان کو گرفتارکیا ہے۔یہ بات ترجمان لاہور پولیس نے آج یہاں جاری ایک بیان میں کہی۔ ترجمان نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کے قبضہ سے2576کلو سے زائد چرس،120کلو سے زائد ہیروئن،52کلو سے زائد آئس اور23221لیٹر شراب برآمد کی گئی ہے۔ کینٹ ڈویژن میں منشیات فروشی کے689ملزمان، سول لائنزڈویژن میں 349، سٹی ڈویژن میں 847، اقبال ٹاؤن ڈویژن میں 554، صدرڈویژن میں 493اور ماڈل ٹاؤن ڈویژن میں 554ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔کیپٹل سٹی پولیس آفیسر لاہور بلال صدیق کمیانہ نے منشیات فروشی کے مکروہ دھندے میں ملوث مگرمچھوں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن میں تیزی لانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ منشیات کی سپلائی چین توڑنے کے لئے پولیس افسران متعلقہ اداروں کے ساتھ مل کر کام کریں۔بلال صدیق کمیانہ نے تعلیمی اداروں اور ہاسٹلز کے اطراف میں منشیات فروشوں کی سرکوبی کیلئے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنزکرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان نسل کونشے سے محفوظ رکھنا اور منشیات فروشی کے نیٹ ورکس کا قلع قمع لاہور پولیس کا اہم ایجنڈا ہے۔