علاقائی خبریں

9 ویں، 10 ویں جماعت کے طلبہ کے لیے اسکولز (آج )کھلیں گے

لاہور( آئی این پی) پنجاب میں موسم گرما کی تعطیلات کے بعد 9 ویں اور 10 ویں جماعت کے طلبہ کے لیے اسکولز آج (پیر) کے روز دوبارہ کھلیں گے جبکہ او لیولز، اے لیولز اور انٹرمیڈیٹ کی کلاسز بھی 18 اگست سے شروع ہوں گی۔پہلی سے آٹھویں جماعت تک تعلیمی سر گرمیوں کا آغاز یکم ستمبر سے ہوگا۔ فیصلے کا اطلاق نجی اور سرکاری تعلیمی اداروں پر ہوگا۔موسم گرما کی تعطیلات کے بعد تعلیمی ادارے 15اگست کو کھلنا تھے تاہم موسم کی شدت کی وجہ سے تعطیلات میں توسیع کرتے ہوئے انہیں یکم ستمبر تک بڑھا دیا گیا تھا۔ بعد ازاں حکومت کی جانب سے 9ویںاور10ویں ،او لیولز، اے لیولز اور انٹرمیڈیٹ کے تعلیمی ادارے مقررہ تاریخ پرکھولنے کا اعلان کر دیا گیا جبکہ پہلی سے آٹھویں کے طلبہ کے لئے تعلیمی سر گرمیاںیکم ستمبر سے شروع ہوں گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button