کرائمز

گن پوائنٹ پرسر شام میڈیسن کمپنی کی سپلائی وین سے لاکھوں روپے لوٹ لیےگئے

گن پوائنٹ پرسر شام میڈیسن کمپنی کی سپلائی وین سے لاکھوں روپے لوٹ لیےگئے

قصور(مہر محمو جاوید / ندیم نواب مغل )فیروز پور روڈ مصطفی آباد کے قریب ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پرسر شام میڈیسن کمپنی کی سپلائی وین سے لاکھوں روپے لوٹ لیے۔چوہدری محمد رفیع میسرز رفیع ٹریڈرز قصور وائس چیئرمین بلھے شاہ کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن رجسٹرڈ قصور کی سپلائی وین کے ساتھ گزشتہ شام وڈانہ اڈہ کے قریب فیروز پور روڈ پر ڈکیتی کی واردات پیش آئی ۔مسلح ڈاکو گن پوائنٹ پرلاکھوں روپے سپلائی کی ساری رقم اور سپلائی مین کا موبائل لوٹ کر لے گئے ۔ ڈکیتی کی واردات کی تھانہ مصطفیٰ آباد میں ایف آئی آرد درج کروا دی گئی ۔بلھے شاہ کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن قصور چوہدری محمد رفیع کے ساتھ کھڑی ہے ۔ صدر محمد شاکر مختیار بلھے شاہ کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن رجسٹرڈ قصور نے تھانہ مصطفیٰ آباد کی حدود میں سر شام ڈکیتی واردات کی شدید مذمت کی ہے۔انہوں نے ڈی پی او قصور سے مطالبہ کیا ہے کہ ڈاکوؤں کو گرفتار کرکے لوٹی گئی رقم بر آمد کروائی جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button