کرائمز

عارف والا تحصیل بغیر کسی سربراہ کے بے یارومدد گار ، شہری رل گئے

عارف والا تحصیل بغیر کسی سربراہ کے بے یارومدد گار ، شہری رل گئے

عارف والا(ساجد محمود شیخ )تحصیل عارف والا پچھلے ایک ماہ سے اسسٹنٹ کمشنر و ایڈمنسٹریشن سے محروم جبکہ تحصیلدار محکمانہ کورس پر 6 ماہ کیلئے لاہور جبکہ سائلین رُل گئے اہلیان علاقہ کا پنجاب حکومت سے خالی سیٹوں پر فوری تعیناتیاں کرنے کا مطالبہ۔

عارف والا/ہائے رے عارف والا تری قسمت پنجاب کی بدنصیب تحصیلوں میں تحصیل عارف والا سر فہرست جو پچھلے ماہ سے بینا انتظامی سربراہ اسسٹنٹ کمشنر و ایڈمنسٹریشن کے بے یارو مددگار چل رہا کوئی پرسان حال نہیں عوام اپنے انتظامی امور کے حوالہ سے روز مرہ کے معمولات زندگی سے وابستہ کاموں کیلئے دربدر کے دھکے کھانے پر مجبور مگر کوئی ذمدار بھی عوام کے مفاد میں ذمداری کا مظاہرہ کرتے دکھائی نہیں دے رہا ۔

عارف والا/جبکہ تحصیل کے خزانہ کا کسٹوڈين تحصیلدار ہوتا جو 6 ہفتوں کیلئے محکمانہ کورس پر آوٹ آف سٹی ہونے کی بدولت سیٹ پر موجود نہیں یاد رہے تحصیلدار بطور سب رجسٹرار بھی اپنے فرائض منصبی سر انجام دیتا ہے جو کہ ایک منافع بخش سیٹ کا درجہ بھی رکھتی ہے اُنکی سیٹ خالی ہونے پر عارضی چارج کے حوالہ سے نائب تحصیلدار حضرات میں سیاسی رسہ کشی عروج پر پُہنچ چکی ایک روز ایک نائب تحصیلدار کو چارج دے دیا جاتا ہے جبکہ اگلے دن واپس لے لیا جاتا لہٰذا تحصیل عارف کے باسیوں نے چیف سیکرٹری پنجاب کمشنر ساہیوال ڈپٹی کمشنر پاکپتن سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے کہ عوام ان دونوں سیٹوں کے خالی ہونے پر انتہائی پریشانی کا سامنا ہے سائلین کے بہترین مفاد میں آفیسران کی فوری تعیناتی یقینی بنائیں جائیں ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button