کرائمز
اووربلنگ ،ایس ڈی او غلام عباس اور میٹر انسپکٹر شفیق گرفتار
اووربلنگ ،ایس ڈی او غلام عباس اور میٹر انسپکٹر شفیق گرفتار
اٹھارہ ہزاری (آصف اقبال) اوور بلنگ کی شکایات پر ایف آئی اے ٹیم کا فیسکو سب ڈویژن 18 ہزاری میں چھاپہ،ایس ڈی او غلام عباس اور میٹر انسپکٹر شفیق گرفتار،تفصیلات کے مطابق سب انسپکٹر اُسامہ زاہد کی درخواست اور اوور بلنگ کی عوامی شکایات پر ایف آئی اے ٹیم کا فیسکو سب ڈویژن 18 ہزاری میں چھاپہ مار کر ایس ڈی او غلام عباس اور میٹر انسپکٹر شفیق کو گرفتار کر لیا ملزمان نے لائن لاسز برابر کرنے کے لیے زرعی و کمرشل صارفین پر ہزاروں زائد یونٹس ڈالے تھے جس سے صارفین کو لاکھوں روپے کا نقصان ہوا تھا جبکہ زرائع کے مطابق فیسکو کے مزید 11اور ملازمین بھی ایف آئی اے کے ریڈار پر ہیں