کرائمز

لاہور کی تحصیلوں میں اضافہ ، مریم نواز حکومت کا شاندار اقدام ہے : حکیم فریاد افضل رانا

چیف ایگزیکٹو "کرائمز پوائنٹ” لاہور حکیم فریاد افضل رانا نے لاہور کے مسائل کے حل کے لیے مریم نواز حکومت کی جانب سے کیے جانے والے تحصیلوں میں اضافے کے فیصلے کو سراہا ہے۔ انہوں نے اس اقدام کو لاہور کے عوام کے لیے ایک شاندار اور دوراندیش فیصلہ قرار دیا، جو شہر کے ترقیاتی مسائل کے حل میں اہم کردار ادا کرے گا۔حکیم فریاد افضل رانا نے کہا کہ لاہور کی آبادی اور رقبے کے حساب سے مسائل بہت زیادہ ہیں، اور اس بڑھتی ہوئی آبادی کو مؤثر طریقے سے سنبھالنے کے لیے انتظامی ڈھانچے میں توسیع ناگزیر تھی۔ تحصیلوں کی تعداد میں اضافے سے نہ صرف انتظامی امور میں بہتری آئے گی بلکہ عوامی خدمات کی فراہمی بھی تیز اور مؤثر ہو گی۔
انہوں نے کہا کہ نئے تحصیلوں کے قیام سے لاہور کے مختلف علاقوں میں رہائش پذیر لوگوں کو اپنے مسائل کے حل کے لیے دور دراز علاقوں کا سفر نہیں کرنا پڑے گا، بلکہ ان کے مسائل مقامی سطح پر ہی حل کیے جا سکیں گے۔ اس سے شہریوں کا وقت اور وسائل بچیں گے اور انتظامی معاملات میں شفافیت اور جوابدہی میں بھی اضافہ ہو گا۔حکیم فریاد افضل رانا نے مریم نواز حکومت کے اس اقدام کو لاہور کے شہریوں کے لیے ایک بڑا ریلیف قرار دیا اور امید ظاہر کی کہ مستقبل میں بھی اسی طرح کے ترقیاتی منصوبے عمل میں لائے جائیں گے، جو شہریوں کی زندگیوں کو بہتر بنانے میں معاون ثابت ہوں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ اقدام نہ صرف لاہور بلکہ پورے صوبے کے لیے ایک مثال ہے، اور دیگر شہروں کے مسائل کو حل کرنے کے لیے بھی اسی طرح کے اقدامات کیے جانے چاہیے۔ انہوں نے مریم نواز اور ان کی ٹیم کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ حکومت عوامی فلاح و بہبود کے لیے سنجیدگی سے کام کر رہی ہے۔لاہور کے عوام نے بھی اس فیصلے کو خوش آئند قرار دیا اور کہا کہ تحصیلوں میں اضافے سے ان کے مسائل جلد حل ہوں گے اور شہر کی ترقی کے نئے دروازے کھلیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button