گوجرانوالہ :تھانہ گکھڑ منڈی پولیس کی کاروائی ،اصغر ڈکیت گینگ گرفتار
گوجرانوالہ :تھانہ گکھڑ منڈی پولیس کی کاروائی ،اصغر ڈکیت گینگ گرفتار
گوجرانوالہ (کرائمز پوائنٹ) سٹی پولیس آفیسرمحمد ایاز سلیم نے ضلع بھر میں ڈکیتوں، چوروں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف سخت کاروائیاں کرنے کے احکامات جاری کر رکھے ہیں۔ انہی احکامات کے پیش نظر ڈی ایس پی وزیرآباد ہاشم محمود گجر کی زیر نگرانی ایس ایچ او گکھڑ منڈی انسپکٹرفرحت نوازنے اپنی پولیس ٹیموں کے ہمراہ اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اصغر ڈکیت گینگ کے دو ارکان کو گرفتار کر لیا۔ دوران تفتیش ملزمان کے قبضہ سے دو لاکھ روپے نقدی اور دو عدد پسٹلز تیس بور برآمد کر لیے۔ گرفتار کیے گئے ملزمان میں اصغر اور ارسلان شامل ہیں۔ دوران تفتیش ملزمان نے انکشاف کیا کہ وہ گوجرانوالہ شہر خصوصاََ علاقہ تھانہ گکھڑ منڈی میں راہگیروں کو اسلحہ کے زور پر روک کر نقدی وغیرہ چھین لیتے اور واردات کرنے کے بعد شہر سے فرار ہو جاتے۔ ملزمان سے مزید تفتیش جاری۔ سماج دشمن عناصر کے خلاف بھرپور کاروائیاں کرنے پر لوگوں نے مقامی پولیس کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔اس موقع پرسی پی او کا کہنا ہے کہ مجرمان کو اپنی روش بدلنا ہو گی، راہ راست پر لانے کے لئے ہر قانونی راستہ اپنائیں گے۔سی پی او نے ایس ایچ او گکھڑ منڈی انسپکٹرفرحت نواز اور انکی پولیس ٹیموں کے جوانوں کو اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر شاباش دی