کرائمز

سی آئی اے پولیس کی کاروائی،عمر ڈکیت گینگ کے02ارکان گرفتار

سی آئی اے پولیس کی کاروائی،عمر ڈکیت گینگ کے02ارکان گرفتار

گوجرانوالہ (کرائمز پوائنٹ ) سٹی پولیس آفیسرمحمد ایاز سلیم کی سربراہی میں گوجرانوالہ پولیس کی ڈکیتوں،چوروں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف سخت کاروائیاں جاری ہیں۔ڈی ایس پی سی آئی اے محمد اعجاز کی زیرِنگرانی انچارج سی آئی اے انسپکٹر عنصر جاوید موہل نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہو ئے عمر ڈکیت گینگ کے دو ارکا ن کو گرفتارکر لیا۔ ملزمان کے قبضہ سے ایک لاکھ روپے نقدی، ایک عدد موٹرسائیکل اور ایک عدد موبائل فون برآمد کر لیا۔ گرفتار کیے گئے ملزمان میں علی اور عمر شامل ہیں۔ ابتدائی تفتیش میں گینگ کے ملزمان نے انکشاف کیا کہ انہوں نے گوجرانوالہ اور اس کے مضافات میں ڈکیتی کی متعدد وارداتیں کی ہیں۔ ملزمان کے خلاف قانونی کاروائی جاری ہے۔ڈکیتوں اور چوروں کے خلاف بھر پور کاروائیاں کرنے پر علاقہ مکینوں کا پولیس کو زبردست خراج تحسین۔ اس موقع پر سی پی او کا کہنا ہے ملزمان چاہے کتنے ہی شاطر اور خطرناک کیوں نہ ہو ں قانون کے آہنی ہاتھوں سے نہیں بچ سکتے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button