کرائمز

پولیس کی کارروائی 5960گرام چرس/افیون برآمد ملزمان گرفتار

پولیس کی کارروائی 5960گرام چرس/افیون برآمد ملزمان گرفتار

چوک سرور شہید (ڈسٹرکٹ رپورٹر)جرائم پیشہ عناصر منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرکے نوجوان نسل کو تباہی سے بچالیا۔دوران ریڈ 5960گرام چرس/افیون برآمد ملزمان گرفتار مقدمات درج*
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مظفرگڑھ سید حسنین حیدر کی خصوصی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے ڈی ایس پی سرکل کوٹ ادو ثناءاللہ مستوئی کی زیرنگرانی ایس ایچ او تھانہ سٹی کوٹ ادو ناصر حسین عباسی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے مشہور زمانہ منشیات فروش محمد رفیق سے 4400 گرام افیون اور محمد اعجاز سے 1560 گرام چرس برآمد کرکے مقدمہ درج کر لیا۔ملزمان کو گرفتار کر کے حوالات تھانہ بند کر دیا۔اس موقع پر ڈی پی اومظفرگڑھ کا کہنا تھا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت سے سخت قانونی کاروائی کی جائے گی اور کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔اس کے علاوہ ڈی پی او کا کہنا تھا کہ کوٹ ادو پولیس لوگوں کے امن وامان اور انکی مال وعزت کی حفاظت کیلئے ہر وقت کوشاں ہے!

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button