کرائمز

اشتہاری مجرم کی گرفتاری کے لئے آئی پولیس پارٹی پر دھاوا

راولپنڈی (کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام )سول ہسپتال کی ایمرجنسی میں علاج کے لئے آنے والےاشتہاری مجرم کی گرفتاری کے لئے آئی پولیس پارٹی پر دھاوابول کر اشتہاری مجرم کوفرار کروادیاگیا۔ تھانہ گنج منڈی کو اے ایس آئی محمدعادل نے بتایاکہ دیگر ملازمین کے ہمراہ ڈی ایچ کیو ہسپتال پہنچا تو معلوم ہوا کہ عدنان بٹ زخمی حالت میں ہسپتال آیا ہے۔ پڑتال کرنے پر عدنان شہزادتھانہ رتہ امرال کے مقدمہ میں اشتہاری پایا گیا۔اسی دوران ایمرجنسی وارڈ میں متعدد افراد اور پانچ چھ نامعلوم خواتین آ گئیں اور عدنان شہزاد کو علاج معالجہ سے فارغ ہوتے ہی اپنے ساتھ لیکر جانے لگے۔ان کو بتایا کہ عدنان شہزاد اشتہاری مجرم ہے مگر ملزم پولیس پارٹی کیساتھ گتھم گتھا ہو کر اشتہاری مجرم عدنان شہزاد کو فرار کروا کر لے گئے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button