ڈی آئی جی کامران عادل کو سی پی او فیصل آباد تعینا ت کر دیا گیا۔
جڑانوالہ(راناشبیراحمدخاں سے) پنجاب پولیس تقرر و تبادلے ڈی آئی جی کامران عادل کو سی پی او فیصل آباد تعینا ت کر دیا گیا۔ڈی آئی جی کامرا ن عادل انتہائی پروفیشنل، دبنگ اور فرض شناس افسر ہیں ڈی آئی جی کامران عادل آکسفورڈ یونیورسٹی سے تعلیم یافتہ ہیں ڈی آئی جی سکیورٹی ڈویژن، ڈی آئی جی انویسٹیگیشن لاہور، ڈی آئی جی لیگل اور ڈی آئی جی ہیڈکوارٹر اسلام آباد سمیت اہم عہدوں پر تعینات رہ چکے ہیں ڈی آئی جی کامران عادل کا تعلق تیسویں کامن سے ہے کامران عادل نے 2003 میں بطور اے ایس پی پاکستان پولیس سروس جوائن کی کیرئیر کے آغاز میں کامران عادل نے اسلام آباد میں ASP صدر، سٹی، سٹاف آفیسر ٹو آئی جی اسلام آباد، اور ASP شہزاد ٹاؤن کے عہدوں پر فرائض ادا کئےکا مران عادل نے ایس پی سٹی اسلام آباد، ایس پی سی آئی ڈی اسلام آباد اور ایڈیشنل ایس پی پوٹھوہار ڈو یژن راولپنڈی کے عہدوں کی ذمہ داریاں ادا کیں کامر ان عادل ایس پی انویسٹی گیشن کینٹ لاہور، ایڈیشنل ایس پی قصور، ایس پی سیکیورٹی ڈویژن لاہور کے عہدوں پر بھی تعینات رہےکامران عادل ایس پی ٹریننگ چو ہنگ، اے آئی جی لیگل، HRC، سی پی او کے عہدے پر بھی تعینات رہ چکے ہیں