کرائمز

وزیر تعلیم کے علاقہ کا ماسٹر جلاد بن گیا ،بچے پر بہیمانہ تشدد ، فوٹیج وائرل

قصور (کرائمز پوائنٹ )پتوکی صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کے اپنے علاقہ میں سکول ماسٹر جلاد بن گیا ،ماسٹر نے پنجاب حکومت کے ویژن مار نہی پیار کی دھجیاں اڑا دیں، ایم سی پرائمری سکول پرانی منڈی کے ماسٹر نے اذان کا بھی احترام نہ کیا،دوران اذان اپنے ھی سکول کے بچوں مرغا بنا کر وحشیانہ تشدد کرتا رھا، بچوں پر تشدد ہیڈ ماسٹر کے کمرے میں کیا گیا جس کی فوٹیج "کرائمز پوائنٹ ” کو موصول ، فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ھے کہ ماسٹر کیسے بچوں پر وحشیانہ تشدد کر رھا ھے،ساتھ سکول کا ہیڈ ماسٹر بچوں پر تشدد کے دوران اپنی کرسی پر بیٹھ کر تشدد کروا رھا ھے،سکول ماسٹر بچوں پر اس طرح وحشیانہ تشدد کر رھا ھے جیسے پولیس کریمنل ریکارڈ یافتہ مجرم کے ساتھ کرتی ھے، بچوں کے والدین نے وزیر اعلی پنجاب اور وزیر تعلیم سے نوٹس کا مطالبہ کیا ھے اور کہا ھے کہ ہیڈ ماسٹر اور سکول ٹیچر کے خلاف سخت کروائی عمل میں لائی جائے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button