لاہور / سندر پولیس کی کارروائی ،مصطفی ڈکیت گینگ گرفتار
لاہور (کرائمز پوئنٹ )ایس پی صدر سدرہ خان کی ہدایت پر سٹریٹ کرائم میں ملوث گینگز کے گرد گھیرا مزید تنگ ،ایس ایچ او تھانہ سندر کی پولیس ٹیم کے ہمراہ انٹیلیجنس بیسڈ کاروائی ،بدنام زمانہ غلام مصطفی ڈکیت گینگ کے 2 ارکان گرفتار ،ملزمان کے قبضہ سے چوری موبائل فون ، کیش ایک پسٹل 30 بور اور درجنوں گولیاں برآمد،ملزمان ڈکیتی ، راہزنی ، جھپٹا اور چوری کی وارداتیں کیا کرتے تھے ،ملزمان کا شہر میں ہونے والی متعدد وارداتوں میں شامل ہونے کا انکشاف،ملزمان میں گینگ کا غلام مصطفی اور اس کا ساتھی غلام مرتضی شامل مقدمات درج مزید تفتیش کے لیے حوالہ انویسٹیگیشن میں کر دیا گیا ،ایس پی صدر سدرہ خان کی ایس ایچ او تھانہ سندر اور پولیس ٹیم کو کامیاب کاروائی کرنے پر شاباش ،سٹریٹ کرائم کو کنٹرول کرنا اولین ترجیحات میں شامل ہے ، ایس پی صدر سدرہ خان