کرائمز

ڈی ایچ کیو ہسپتال میں آؤٹ ڈور فری پرچی 100 روپے ملنے لگی

ننکانہ صاحب (محمد اجمل شہزاد)ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر میں ہسپتال میں آؤٹ ڈور فری پرچی 100 روپے ملنے لگی ہسپتال عملے نے کرپشن کا نیا دروازہ ڈھونڈ لیا۔ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں آوٹ ڈور فری پرچی سو روپے میں ملنے لگی,ڈی ایچ کیو ہسپتال ننکانہ میں تعینات عملہ نے کرپشن کا نیا دروازہ ڈھونڈ لیا,آوٹ ڈور پرچی پر تعینات عملہ کی ہٹ دھرمی کےباعث خواتین مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا, سلام دعا اور شفارش والوں کو چار چار پرچیاں جاری کی جا رہی ہیں ,خاتون مریضہ ڈپٹی کمشنر سے فوری نوٹس اور اصلاح احوال کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے معتبر ذراٸع نے بتایا کہ اس وقت ڈی ایچ کیو ہسپتال وقت شدید بد انتظامی کا شکار ہو چکا ہے اور ہر شعبہ کرپشن اور بد انتظامی کا شکار ہے جس کے باعث حکومت پنجاب کی طرف سے مریضوں کا دی جانے والی سہولیات کا فقدان پیدا ہو چکاہے,آوٹ ڈور پرچی پر تعینات عملہ کی مبینہ غفلت اور لاپرواہی کے باعت خواتین مریضوں کو پرچی کے حصول کے لیے لمبا انتظار کرنا پڑتا اور مجبورا مریض پرچی کی بروقت فراہمی کی خاطر فی پرچی سو روپے ادا کر رہے ہیں,ڈی ایچ کیو ہسپتال میں تعینات عملہ نے کرپشن کا نیا دروازہ کھول لیا ہے جبکہ ایم ایس ڈاکٹر عمران شاہ لمبی تان کر سو چکے ہیں,گزشتہ روز علاقہ واربرٹن کی رہاٸشی مریضہ کی ایک ویڈیو سامنے آنے کے بعد اس ویڈیو نے انتظامیہ ڈی ایچ کیو ہسپتال کی کارکردگی پر کٸی سوال اٹھا دیٸے ہیں خاتون مریضہ نے کہا کہ سلام دعا اور شفارش پر چار چار پرچیاں جاری کی جارہی ہیں میں نے بھی ایک ملازم سے کہا کہ پرچی لیں دیں تو اس نے کہا کہ باجی ایک سو روپے دو اور اگر تین پرچیاں لینی ہیں تو تین سو روپے دو تو جاری کروا دیتا ہوں, خاتون مریضہ نے کہا کہ جو پیسے دیتا ہے اس کی اسی وقت پرچی بن جاتی ہے,ویڈیو میں خاتون کی نشاندہی پر ہسپتال کا ملازم ہکا بکا رہ گیا,مریضوں نے ڈپٹی کمشنر ننکأنہ صاحب چوہدری محمد ارشد سے فوری نوٹس اور انکواٸری کامطالبہ کیا ہے کہ اس کرپشن اور بدانتظامی میں ملوث ملازمین کے خلاف کارواٸی عمل میں لاٸی جاۓ اور آوٹ ڈور پرچی کے نظام کو بہتر کیا جاۓ اور دیوٹی روسٹر کے مطابق ڈیوٹی کو یقنی بنایا جاۓ*

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button