کرائمز

پی پی ایچ آئی ہسپتال انتظامیہ کی نااہلی خاتون دوران زچگی جاں بحق

میرواہ گورچانی:(شفقت خان سے ) میرواہ گورچانی اور گرد و نواح کے علاقوں کے 35 ہزار سے زائد نفوس پر مشتمل آبادی صحت کی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں پی پی ایچ آئی ہسپتال گزشتہ 15 برسوں سے سابق انچارج ڈاکٹر قرت العین کی نگرانی میں خواتین ،بچوں اور خصوصاً حاملہ خواتین کو صحت کی بہترین سہولیات فراہم کر رہا تھا مگر تین چار ماہ قبل ڈاکٹر قرت العین مغل کے تبادلے کے ساتھ ہی ہسپتال کا نظام درہم برہم ہو کر رہ گیا عملے کی مجرمانہ غفلت و لاپرواہی کے باعث متعدد بار ناخوشگوار واقعات بھی پیش آ گئے ہیں حاملہ خواتین تکلیف سے چلاتی رہتی ہیں مگر ان کے کانوں میں جوں تک نہیں رینگتی عملہ صرف خوش گپیوں میں مصروف دکھائی دیتا ہے مریضوں کے ساتھ لیبارٹری کے عملے کا رویہ انتہائی ہتک آمیز ہے -یاد رہے کہ گزشتہ ماہ بھی لیڈی ڈاکٹر اور عملے کی غفلت اور لاپرواہی کے باعث دس میل موری کی رہائشی خاتون دوران زچگی مبینہ طور جاں بحق ہو گئی تھی جس کی انکوائری جاری ہے میرواہ گورچانی کے شہریوں نے ڈی جی ہیلتھ کمشنر میرپورخاص ڈپٹی کمشنر میرپورخاص اور ڈی ایچ او میرپورخاص سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے –

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button