راجہ رام کا رہائشی 50 سالہ خلیل احمد رضائے الہی سے وفات پا گئے ،نماز جنازہ ادا
شجاع آباد (اظہرتاج قریشی) بیٹیاں باپ کا جگر ہوتی ہیں شجاع آباد راجہ رام کی رہائشی 20سالہ بی ایس سی کی طالبہ مقدس خلیل نے اپنے 60فیصد جگر کا ٹکرا اور اپنی جان دیکر باپ کی جان بچا لی تھی چھ ماہ زندہ رہنے کے بعد باپ بھی اپنی بیٹی کے غم میں گزشتہ روز چل بسا۔تفصیلات کے مطابق شجاع آباد راجہ رام کے رہائشی 50 سالہ خلیل احمد جوکہ عرصہ دراز سے جگر کے مرض میں مبتلا تھا اورجگر مکمل طور پر ختم ہو چکا تھاڈاکٹروں نے خلیل احمد کو ان کی زندگی بچانے کے لیے جگر کی پیوندکاری کا مشورہ دیا خلیل احمد کا ایک بیٹا دو بیٹیاں ہیں خلیل احمد جگر کی پیوندکاری کے لیے سندھ ہسپتال گمبٹ میں داخل ہوا بڑی بیٹی بی ایس فائنل ائیر کی طالبہ مقدس خلیل کا جگر ان کے والد کے جگر سے میچ کر گیا مقدس خلیل نے اپنا 60 فیصد جگر کا ٹکرا دیکر اپنے والد کی جان بچا لی دونوں 15 روز سے سندھ کے ہسپتال گمبٹ میں زیر علاج تھے باپ کی صحت کافی بہتر ہوگئی لیکن باپ کی جگر بیٹی اپنا جگر باپ کو دے کر زندگی کی بازی ہار گئی مقدس خلیل نے اپنا جگر دیکر ثابت کر دیا کہ بیٹیاں باپ کی جگر ہوتی چھ ماہ زندہ رہنے کے بعد باپ بیٹی کا صدمہ برداشت نہ کرتے ہوئے گزشتہ روز دنیا فانی سے چل بسا راؤ خلیل کے جنازے نے ایک بار پھر اس کی بیٹی مقدس کی قربانی کو لوگوں کے دلوں میں دوبارہ زندہ کر دیا خلیل کے نمازے جنازے میں اہل علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی راؤ خلیل کی بیٹی کی قربانی رہتی دنیا تک یاد رکھی جائے گی