شادی شدہ خاتون سمیت تین خواتین کو اغواء کر لیاگیا، مقدمات درج
ٹوبہ ٹیک سنگھ/گوجرہ(اجمل خاں)تین مختلف واقعات میں شادی شدہ خاتون سمیت تین خواتین کو اغواء کر لیاگیا۔چک نمبر244گ ب کے منور حسین نے تھانہ صدر میں مقدمہ درج کر اتے موقف اختیار کیاکہ وہ اپنی بیٹی آسیہ منوربعمر19سال کواڈا مونگی بنگلہ کالج کے گیٹ پر چھوڑ کر گیاتھاکہ جب واپس لینے آیاتووہ کالج میں حاضر نہ تھی اوراس کو نامعلوم افراد نے اغواء کرلیا۔ علاوہ ازیں ٹاکہ محلہ کے اعجازاحمد نے تھانہ سٹی میں مقدمہ درج کرایاکہ اس کی17سالہ بیٹی عین فاطمہ کوفہیم اور نفیس نے اغواء کر لیاہے۔دریں اثناء چک نمبر305ج ب کے علی محمد نے تھانہ صدر میں مقدمہ درج کراتے ہو ئے موقف اختیار کیاہے کہ اس کی بہومسماۃ حمیرہ بی بی کومحمد صدیق وغیرہ تین افراد نے باہم صلاح مشورہ ہوکر اغواء کر لیاہے۔پولیس نے مقدمات درج کر کے ملزمان اورمغویان کی تلاش شروع کر دی ہے۔