گوجرہ جرائم پیشہ عناصر کے رحم و کرم پر ، شہری سراپا احتجاج
ٹوبہ ٹیک سنگھ/گوجرہ(اجمل خاں) چوروں نے تین مختلف وارداتوں میں موٹر سائیکل،گھر اورسکول سے قیمتی سامان چوری کر لیا۔معلوم ہواہے کہ چک نمبر46گ ب کامحمد شہزاداپنی موٹر سائیکل نمبر3586ایل ای کیوپر سوار ہو کر ٹوبہ روڈ گوجرہ کے ایک بنک میں آیا۔اور موٹرسائیکل بنک کے باہر کھڑی کر کے اندر چلا گیا جس کی عدم موجود گی میں نامعلوم چور اس کی موٹر سائیکل چوری کر کے فرارہو گیا۔علاوہ ازیں چک نمبر310ج ب کے سکول میں نامعلوم چور داخل ہو کر1لاکھ50ہزارروپے مالیتی سامان یو پی ایس وغیرہ چوری کر کے فرارہو گئے۔جبکہ چک نمبر438ج ب کی زرینہ بی بی اپنی فیملی سمیت گھر میں سوئی ہوئی تھی کہ جب صبح بیدارہو ئی تواس کے گھر کا سامان بکھراہواپایا گیاپڑتال کرنے پر 20ہزارروپے نقدی اور دوعددموبائل مالیت55ہزارروپے غائب پائے گئے۔اطلاع ملنے پر تھانہ سٹی وصدرپولیس گوجرہ نے الگ الگ مقدمات درج کر لئے ہیں۔