کرائمز

کرائمز پوائنٹ پر خبروں کی اشاعت ، بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتار

وہاڑی(حاجی شوکت علی) تھانہ سٹی کی حدود نوگیارہ ڈبلیو کے رہائشی راشد مسیح کو پولیس نے کمپرومائز کے ساتھ تھانے میں بھلا کر شراب کا پرچہ کاٹ دیا واضع رہے چند دنوں سے سوشل میڈیا پر نوگیارہ ڈبلیو کے رہائشی راشد مسیح اور کاشف مسیح جو کہ ریکارڈ یافتہ مشہور منشیات فروش ہیں ان کی بڑھتی ہوئ منشیات فروشی کے خلاف خبریں وائرل تھیں اہل علاقہ کے مطابق پولیس کے ساتھ ان کے معمالات طے تھے جس کی وجہ سے پولیس ریڈ نہیں کرتی تھی خبریں وائرل ہونے کے بعد افسران بالا کے نوٹس پر تھانہ سٹی پولیس نے اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے کمپرومائز کے ساتھ راشد کو تھانے میں بھلا کر شراب کا پرچہ دے دیا واضع رہے انہوں نے کئ بار پولیس کو بیان حلفی بھی جمع کروائے ہوئے ہیں لیکن منشیات فروشی سے باز نہیں آتے لیکن پولیس کا ان کے گھر میں ریڈ نہ کرنا سمجھ سے بالاتر ہے اور اگر پولیس کے بھلانے پر فرمانبرداری کے ساتھ وہ تھانے میں آ سکتے ہیں پھر پولیس نے اب تک منشیات سیل ہونے کی ڈھیل کیوں دی پولیس کے کمپرومائز کے ساتھ ایف آئی دینے سے کئ سوال چھوڑ دیے اہل علاقہ کا کہنا ہے نو گیارہ میں کئ شراب کے بڑے ڈیلر موجود ہی لیکن پولیس ریڈ نہیں کرتی اہل علاقہ نے ڈی پی او وہاڑی سے فوری نوٹس لیکر منشیات فروشوں کا جڑ سے خاتمہ کرنے کی اپیل کی ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button