دشمنان اسلام گریٹر اسرائیل کا خواب دیکھ رہے ہیں :ڈاکٹر افتخار امجد
اوکاڑہ (وحیدانصاری ) اوکاڑہ پی ایم اے اوکاڑہ کے سابق صدر ڈاکٹر افتخار امجد نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مسلمانوں کے دشمن ایک اکھنڈ بھارت اور دوسرا گریٹر اسرائیل کا خواب دیکھ رہے ہیں. حالانکہ بھارت کو پاکستان کے ہاتھوں اور اسرائیل کی ایران کے ہاتھوں تباہی دیکھتے ہوے امریکہ سے سیز فائر کروا کر اپنے آپ کو مزید تباہی سے بچایا. حالانکہ امریکہ نے دنیا میں بھارت اور اسرائیل کو بدمعاش بنا کر پالا پوسا ہے. جب یہ مرنے کے قریب ہوتے ہیں تو ان کا کھڑپینچ امریکہ سیز فائر کروا دیتا ہے. امریکہ بھارت اور اسرائیل کے زریعے اپنے دشمنوں کی طاقت کا اندازہ لگاتا ہے. اور ان کی طاقت کے توڑ کا جدید اسلحہ تیار کرتا ہے. اور اپنی ڈوبتی ہوئی معیشت کو سنبھالنے کی کوشش کرتا ہے. دوسری طرف امت مسلمہ جو حصوں میں بٹی ہوئی ہے.شہادت حسین اسلام کی سر بلندی اور کفر کے سامنے ڈٹ جانے کا درس دیتا ہے. مگر موجودہ حالات میں مسلم امہ اپنی بادشاہت بچانے کے چکر میں لگی ہوئی ہے .پاکستان نے بھارت اور ایران نے اسرائیل اور دنیا میں سپر پاور کہلانے دعویدار کو دھول چٹا دی . جس سے مسلم امہ کو متحد ہو کر اسلام کی سربلندی کے لئے کام کرنا ہوگا #