ریسکیو1122اوکاڑہ کوگزشتہ ماہ کل 18295کالزموصول، رپورٹ جاری
اوکاڑہ (نامہ نگار) اوکاڑہ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرانجینئراحتشام کی زیر صدارت ماہانہ کارکردگی اجلاس سنٹرل اسٹیشن اوکاڑہ میں منعقد ہوا۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نے کارکردگی رپورٹ جاری کرتے ہوئے بتایا کہ ریسکیو1122اوکاڑہ کوگزشتہ ماہ کل 18295کالزموصول ہوئی ہیں جس میں 4274ایمرجنسی کالز ہیں۔11004غیر متعلقہ اورمس کالز، 2985 معلوماتی،9رونگ کالزاور 23فیک کالز ہیں۔ ایمرجنسی کال کا تناسب142کالز فی دن ہے۔4274 ایمرجنسیز میں 1032روڈ ٹریفک حادثات، 2753میڈیکل، 55آگ لگنے کے واقعات،138کرائم، ڈوبنے کے واقعات 01 اور295متفرق قسم کے حادثات شامل ہیں۔ روڈ ٹریفک حادثات میں 1111افراد متاثر ہوئے جن میں 12 افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان بحق ہوئے جبکہ549 افراد کو موقع پر ہی ابتدائی طبی امداددی گئی اور550متاثرین کو طبی امداد دیتے ہوئے ہسپتال میں منتقل کیا گیا۔آگ لگنے کے 55واقعات ہوئے جن میں 03کمرشل ایریا،09رہایشی علاقے اور 43واقعات دیگر علاقوں میں پیش آئے۔ آگ لگنے کی وجوہات میں شارٹ سرکٹ (20)،گیس لیکج(02)، نامعلوم (01)، دیگر(10)، فائر ورکس(01)، موم بتی (01)، کچن (01) اور لاپرواہی (19) بنی۔ان واقعات میں بروقت ریسپانس کرتے ہوئے تقریباََ45 ملین سے زائدکی پراپرٹی کو محفوظ کیا۔ریسکیو موٹر بائیک سروس کے ذریعے شہر بھر میں 1707ایمرجنسیز پر3.62 کے ایوریج ریسپانس ٹائم سے بروقت ریسپانس کرتے ہوئے1690 افراد کو مدد فراہم کی۔ پیشنٹ ریفرل سسٹم کے تحت ضلع بھرمیں 330مریضوں کو بہتر طبی امداد کے حصول کیلئے منتقل کیا گیا۔ 145مریضوں کو ضلع بھر سے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال اوکاڑہ منتقل کیا گیا جبکہ185افراد کو بہتر طبی امداد کے حصول کیلئے ریسکیو1122 کے تربیت یافتہ عملہ کے زیرِ نگرانی میں دوسرے اضلاع کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا#