تیز رفتار مزدا ٹرک نے موٹر سائیکل سواروں کو کچل دیا ، خواتین جاں بحق
جڑانوالہ (ارباب سکندر )تیز رفتار مزدا ٹرک نے موٹر سائیکل سواروں کو کچل دیا دو خواتین موقع پر دم توڑ گئیں ایک زخمی ،حادثہ تھانہ ستیانہ کی حدود چک نمبر 34 گ ب سٹاپ کے قریب پیش ایا تفصیلات کے مطابق ستیانہ کے نواحی گاؤں چک نمبر 34 گ ب کا رہائشی علی رضا ولد محمد سید موٹر سائیکل پر سوار اپنی ممانی سکینہ بی بی زوجہ ذوالفقار اور ممتاز بی بی زوجہ شہباز کے ہمراہ گاؤں سے ستیانہ کی جانب ا رہے تھےعینی شاہدین کے مطابق جب وہ 34 گ ب سٹاپ سے اگے پہنچے تو پیچھے سے انے والے مزدا نے تینوں کو کچل دیا جس کے نتیجہ میں دونوں خواتین زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر دم توڑ گئیں جبکہ علی رضا زخمی ہو گیا ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر زخمی کو طبی امداد فراہم کی مزدا ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا جبکہ ستیانہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو ورثاء کے حوالے کر کے مزداکو تحویل میں لے کر کاروائی شروع کر دی ہے