کرائمز

ریسکیو کنٹرول روم مظفرگڑھ میں 29774 کالز موصول ، رپورٹ جاری

چوک سرورشہید ( مرزا شہزاد بیگ )ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر مظفرگڑھ ڈاکٹر حسین میاں نے گزشتہ ماہ (اپریل 2024) میں پیش آنیوالے حادثات کے بارے رپورٹ جاری کر دیانہوں نے بتایا کہ گزشتہ ماہ ریسکیو کنٹرول روم مظفرگڑھ میں 29774 کالز موصول ہوئیں جن میں سے 5381 حقیقی ایمرجنسی کالز جبکہ 20314 ڈسٹربنگ کالز تھیں،ریسکیو 1122 مظفرگڑھ نے اپنے اوسط رسپانس ٹائیم کو برقرار رکھتے ہوئے 5381 ایمرجنسز پر رسپانس کیا جن میں سے 884 روڈ ٹریفک حادثات، 4125 میڈیکل ایمرجنسیز، 52 فائر ایمرجنسز، 74 کرائم، 04 ڈوبنے کی ایمرجنسیز، 02 عمارتوں کے گرنے اور 240 دیگر ایمرجنسیز شامل ہیں،ریسکیو 1122 نے ان تمام ایمرجنسیز پر رسپانس کرتے ہوئے 5286 افراد کو ریسکیو کیا، جن میں 2159 افراد کو موقع پر فرسٹ ایڈ فراہم کی گئی اور 3052 افراد کو فرسٹ ایڈ دیتے ہوئے ہسپتال منتقل کیا گیا جبکہ 75 افراد موقع پر ہی جانبحق ہوئے۔انہوں نے آوارہ کتوں کے کاٹنے کی ایمرجنسیز میں ہونیوالے واضح اضافہ پر نہایت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ چار ماہ میں ان ایمرجنسیز میں واضح اضافہ دیکھا گیا ہے اور ان ایمرجنسیز کا شکار ہونیوالوں میں زیادہ تعداد کم عمر بچوں اور خواتین کی ہے، انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ نے اس صورتحال پر نہایت سختی سے نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ اداروں کو آوارہ کتوں کی فوری تلفی کے احکامات جاری کئے ہیں او رعوام کو مستقبل میں ایسی صورتحال پیش نہ آنے کی یقین دہانی بھی کروائی گئی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق اس سال بارشوں کی شرح میں اضافہ بتایا جا رہا ہے لہذا عوام سے گزارش ہے کہ قبل از وقت اپنے مکانوں اور چھتوں کی اچھے سے جانچ کرتے ہوئے بوسیدہ عمارتوں، خستہ حال چھتوں اور دیواروں کی مرمت کو یقینی بنائیں، چھتوں کے پرنالوں کی صفائی کے ساتھ ساتھ پانی کے اخراج کے سبھی راستوں کی صفائ کو یقینی بنائیں، موسم کی خرابی خصوصاً گرج چمک کے دوران گھروں سے نکلنے اور درختوں کے نیجے ٹھہرنے سے گریز کریں تاکہ کسی بھی ناگہانی صورتحال سے بچا جا سکے۔ریسکیو1122 ایک جان بچانے والا ادارہ ہے لہذا ریسکیو ایمرجنسی وہیکلز کو فوری راستہ فراہم کر کے زمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button