کرائمز
تھانہ موچکو کا گٹکا ماوا کے کارخانے پر چھاپہ دو ملزمان گرفتار
کراچی:(شفقت خان )ضلع کیماڑی تھانہ موچکو پولیس کا گٹکا ماوا کے کارخانے پر چھاپہ مضحر صحت گٹکا ماوا چھالیہ چونا مشینری و دیگر میٹیریل برآمد ایس ایس پی کیماڑی کیپٹن (ر) فیضان علی گٹکا ماوا کا کارخانہ عمر گوٹھ موچکو میں واقع مکان میں قائم کیا گیا تھا گٹکا ماوا کی تیاری اور سپلائی میں ملوث جان محمد اور خیر محمد نامی ملزمان کو کارخانے سے گرفتار کر لیا گیا جبکہ منیر احمد اور اشتیاق نامی دو ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے کارخانے سے 320 عدد پڑیاں ماوا 78 کلو چھالیہ 10 کلو چونا 04 کلو تباکو 04 بورے پیکنگ ریپر 02 عدد پیکنگ مشین ڈیجیٹل کانٹا و دیگر سامان برآمد ہوا کاروائی ایس ایچ او تھانہ موچکو انسپکٹر شاھد خان نے اسٹاف کے ہمراہ عمل میں لائی ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔