کرائمز
نیو ٹاؤن پولیس کی کارروائی ، منشیات فروش گرفتار
کراچی:(شفقت خان )ضلع ایسٹ تھانہ نیو ٹاؤن پولیس نے منشیات فروشی میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا پولیس نے خفیہ اطلاع پر کاروائی کرکے ملزم انور علی ولد محمود کو گرفتار کیا ملزم کے قبضے سے ایک کلو سے زائد (1060 گرام) چرس اور فروختگی کی رقم برآمد کی گئی ملزم کے خلاف کنٹرول آف نارکوٹکس سبسٹینس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے گرفتار ملزم عادی جرائم پیشہ ور ہے اور قبل از بھی ذیل مقدمات میں گرفتار ہوکر جیل جاچکا ہے۔